ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی

 ٹانک(آئی این پی  )خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔