کشمور میں 26 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کراچی(خصوصی رپورٹ )وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے میں ریاستی رِٹ مضبوط ہے اور جرائم پیشہ عناصر دبا ئو اور خوف میں مبتلا ہیں،کشمور میں 26 ڈاکوئہ ں نے ہتھیار ڈال دئیے،امن کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔اپنے ایک بیان میں ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کشمور میں 26 ڈاکوئو ں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور گزشتہ روز سکھر میں 12 ڈاکو خود کو قانون کے حوالے کرچکے ہیں۔ضیا الحسن لنجارنے کہا کہ کچے میں ریاستی رِٹ مضبوظ ہے، جرائم پیشہ عناصر دبائو اور خوف میں مبتلا ہیں، امن کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچے میں وقت کے ساتھ ساتھ آپریشن مزید تیز اور موثر ہوگا، امن کا راستہ ہم نے دکھا دیا ہے، عمل کروگے تو خوش آمدید کہیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ڈاکوئو ں، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو بالآخر ختم ہونا