300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت 34 روپے 3 پیسے یونٹ مقرر

100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی ہو گئی ‘نئی قیمت فی یونٹ 8 روپے 52 پیسے مقرر کردی گئی
101 سے 200 یونٹ تک  پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 6 روپے 14 پیسے کمی‘فی یونٹ قیمت 11 روپے 51 پیسے ہو جائے گی
300 یونٹ سے زائد کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 7 روپے 24 پیسے سستی ہوگئی‘صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 48 روپے 46 پیسے مقرر 

اسلام آباد(فیصل ساہی )بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں کمی کی تفصیلات سامنے آ گئی ‘100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی ہو گئی ‘100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 8 روپے 52 پیسے مقرر‘6 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق 74 لاکھ 62 ہزار 890 صارفین پر ہوگا‘101 سے 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 6 روپے 14 پیسے کمی‘ اطلاق 1 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد پروٹیکٹڈ صارفین پر ہوگا، 101 سے 200 یونٹ کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 11 روپے 51 پیسے مقرر‘300 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 24 پیسے کمی 7 روپے 24 پیسے کمی کا اطلاق ایک کروڑ ایک لاکھ 23 ہزار بجلی صارفین پر ہوگا‘300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 34 روپے 3 پیسے مقرر‘ فی یونٹ بجلی 7 روپے 24 پیسے سستی ہوگئی‘ 52 ہزار 22 ہزار بجلی صارفین پر اس کمی کا اطلاق ہوگا 300 یونٹ سے زائد کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 48 روپے 46 پیسے مقرر ‘3 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 6 روپے 71 پیسے کمی ‘گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی نئی قیمت 31 روپے 61 پیسے مقرر ‘کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 58 پیسے کی کمی کر دی گئی‘کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی نئی قیمت 62 روپے 47 پیسے مقرر‘صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کر دی گئی‘صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی نئی قیمت 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر ہو گئی‘زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے کمی، زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ نئی قیمت 34 روپے 58 پیسے مقرر کر دی گئی