اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے غلطی ہوگئی۔ تقریب میں تقریب کے دوران وزیراعظم پہلے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کو اضافہ کہہ گئے، پھر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 37 پیسے بتائی۔بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی‘حکام کا کہنا ہے کمی کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 37 روپے 64 پیسے ہوگا۔بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی۔