ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا ، پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی
ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ، مزید چارسال کیلئے امریکہ کا صدربنوں گا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا۔آئیوا میں امریکہ کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا ، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی ، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ 30سال سے چل رہی تھی، جس میں 60 لاکھ افرادہلاک ہوچکے، ہم نے کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی ۔ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام دے دیا جائے گا جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ، امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں ، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37گھنٹے بغیر رکے سفر کیا۔ہم نے ا یران میں بہترین کام کیا،اورہرہدف کوکامیابی سینشانہ بنایا،اب ایران امریکا سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔،ہمارے پاس سب سے بہترین شیلڈ ہوگی،گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ ملک کو ایران کی جوابی کارروائیوں سے محفوظ رکھے گا۔ ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کیلئے قانون میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہامیں مزید چارسال کیلئے امریکا کا صدربنوں گا،ہماری حکومت کو165دن ہوگئے،امریکابہت کامیاب ہورہاہے،ایسا کامیاب امریکا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا