ذوالفقارعلی بھٹوکی آج 46ویں برسی منائی جائے گی

اسلام آباد  (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی آج منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، اجتماعی فاتحہ خوانی اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی