چین میں شدید سیلابی ریلا، تین منزلہ عمارت بہہ گئی

چین میں شدید سیلابی ریلا، تین منزلہ عمارت بہہ گئی

 چین کے صوبے فوجیان کی کاؤنٹی شیانیو میں 3 ستمبر کو شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں تین منزلہ عمارت بہہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائفون سوڈل سے وابستہ شدید بارشوں کے باعث فوجیان سمیت جنوب مشرقی چین کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ حکام نے صوبے میں اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا۔رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلا اس قدر شدید تھا کہ تین منزلہ مکان کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔تاہم اس مخصوص واقعے میں جانی نقصان یا عمارت میں موجود مکینوں کی تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔