کراچی: مومن آباد میں تین منزلہ عمارت گر گئی، دو زخمی، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

کراچی: مومن آباد میں تین منزلہ عمارت گر گئی، دو زخمی، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

کراچی کے علاقے مومن آباد میں ایک تین منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے دو زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، تاہم عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید افراد کو تلاش کرنے اور ملبہ ہٹانے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں۔