برمنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، جہاں ٹیم ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
قومی اسکواڈ میں نئے شامل ہونے والے عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔قومی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔اب قومی ٹیم آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام مثبت انداز میں کرنے کی کوشش کرے گی۔