پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کے باعث ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زوال، آخری نمبر پر پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کے باعث ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زوال، آخری نمبر پر پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی 2023 سے 2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

 پاکستان نے اس دورانیے میں 14 میچز میں سے صرف 5 میں کامیابی حاصل کی، جس کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انہیں پوانٹس کی کٹوتی بھی ہوئی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچ گئی۔پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے شکست کا سامنا کیا۔ یہ پاکستان کی ہوم گراؤنڈز پر 35 سال بعد پہلی ٹیسٹ شکست تھی، جس نے ان کی پوزیشن کو مزید خراب کر دیا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور 120 رنز سے فتح حاصل کر کے اپنی مہم کا اختتام آٹھویں پوزیشن پر کیا۔پاکستان کے لیے یہ ایک سخت دھچکہ تھا کیونکہ ان کی ٹیم فائنل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس کارکردگی کے بعد اُن کا فائنل میں جگہ بنانا مشکل ہو گیا۔

سال 2023 سے 2025 کے ٹیسٹ چیمپئین شپ کے دوران، پاکستان کو اپنے کھیل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔ویسٹ انڈیز کے بارے میں بات کی جائے تو اس ٹیم نے اس دورانیے میں 13 میچز کھیلے، جن میں سے 3 میں فتح حاصل کی، 2 میچز ڈرا ہوئے اور 8 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی پرسنٹیج 28.21 رہی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے موجودہ دورانیے میں جنوبی افریقی ٹیم سرفہرست ہے، اور ان کا فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ متوقع ہے۔