راوی روڈ پولیس کا پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

راوی روڈ پولیس کا پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

لاہور: راوی روڈ پولیس نے پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق راوی روڈ پولیس نے پتنگ سازی اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ایس ایچ او میاں عاصم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان حکومتی پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرنے اور ان کی خرید و فروخت کے دھندے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک ہزار تیار پتنگیں، ممنوعہ ڈور کی 7 چرخیاں اور 700 سے زائد پتنگیں تیار کرنے کے لیے خام مال برآمد کیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 600 گڈی پیپر، 400 بانس اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔