فریال گوہرنے یہ بھی کہا تھا میری سابقہ ساس سے اچھے تعلقات ہیں اور ان سے ملاقات کرتی رہتی ہوں،اداکارہ کی گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے فریال گوہر کے اپنے سابق شوہر سے متعلق دعوئوں پر اداکارہ کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مشی خان نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو میں فریال گوہر کے وائرل کلپس کے بارے میں کہا کہ فریال گوہر صاحبہ بہت ہی شاندار انسان ہیں، ان کو ہم نے چند عرصہ پہلے سابق شوہر کے ساتھ ایک شو پر دیکھا تھا جس میں ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے تعلقات بہت ہی دوستانہ ہیں۔اس شو میں فریال صاحبہ نے یہ بھی کہا تھا کہ میری سابقہ ساس سے اچھے تعلقات ہیں اور ان سے ملاقات کرتی رہتی ہوں، اب وہ اسی شو میں اکیلی آئیں اور تقریبا 30 سے 35 قبل پرانی تشدد کی باتیں دہرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے بعد یہ سب باتیں کرنے کا کوئی مطلب نہیں اور میرا سوال یہ ہے کہ اگر آپ کے ساتھ اس قسم کا بہیمانہ تشدد کیا گیا کسی آدمی نے اور آپ اسی آدمی کے ساتھ پچھلے پروگرام میں بیٹھ کر کافی ہنسی مذاق کررہی تھیں۔مشی نے مزید کہا کہ آپ کیسے ایسے انسان کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھنے پر رضامند ہوگئیں جنہوں نے آپ کو بیلٹ سے مارا ہو، اس کے بعد آپ کے گردوں میں ٹانگیں ماریں، اگر آپ کو کروڑوں روپے بھی دیے جاتے تب بھی یہ غلط تھا۔