پاکستان کا ہائی رسک میری ٹائم فہرست سے اخراج، بحری تجارت کیلئے اہم پیشرفت

اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان کا ہائی رسک میری ٹائم فہرست سے اخراج ملکی بحری تجارت کیلئے  اہم پیش رفت ہے ۔مشرقِ وسطی میں  کشیدگی کے باعث جوائنٹ وار کمیٹی نے ہائی رسک میری ٹائم علاقوں کی فہرست میں توسیع کی ہے۔ جوائنٹ وار کمیٹی نے3مارچ 2026 کو بحرین، جبوتی، کویت، عمان اور قطر کو ہائی رسک میری ٹائم فہرست میں شامل کیا۔مارچ کی توسیع میں پاکستان کے ساحلی علاقوں کو بھی ہائی رسک میری ٹائم زون کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا۔ ہائی رسک علاقوں میں جہازوں کو جنگ، دہشت گردی اور بحری خطرات کے باعث اضافی انشورنس تقاضوں کا سامنا ہوتا ہے۔ پاکستان نے بحری تجارت کے بڑھتے اخراجات کے پیش نظر فہرست سے اخراج کیلئے کوششیں شروع کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ بحری امور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے لائیڈز حکام سے مذاکرات کئے