برسلز (آئی این پی )یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین اورریگولیٹری نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا، یورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ یورپی کمیشن کی سفارش پرکیا۔ اس حوالے سے اماراتی حکام نے کہا کہ قانونی و انتظامی اصلاحات کے ساتھ سخت کارروائیاں کیں، یورپی یونین کا فیصلہ عالمی مالیاتی جرائم کے خلاف یو اے ای کی کوششوں کا اعتراف ہے