پنجاب میں جدید سائبر سیکیورٹی منصوبہ شروع

پنجاب میں جدید سائبر سیکیورٹی منصوبہ شروع

پنجاب حکومت نے صوبے میں سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

 حکومت نے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (Punjab CERT) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پنجاب میں پہلی بار سائبر ایمرجنسی رسپانس پر مبنی ماڈل کے تحت کام کرے گی۔اس منصوبے کی لاگت ایک ارب روپے رکھی گئی ہے، جس کے تحت دہشتگرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ممکن ہو گی۔ رسپانس ٹیم کے لیے پنجاب میں سکیورٹی آپریشنز سینٹر (SOC) قائم کیا جائے گا، اور سکیورٹی انسیڈنٹ اینڈ ایونٹ مینجمنٹ پلیٹ فارمز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

نظام کی خصوصیات میں شامل ہیں:

ریئل ٹائم نگرانی تاکہ سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
سرکاری اداروں کے ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کے لیے جدید سیکیورٹی اقدامات۔
ہیکنگ اور سائبر کرائم کی بروقت روک تھام کے لیے Punjab CERT کی فعال نگرانی۔
سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے فوری ڈیجیٹل سکیورٹی الرٹس جاری کرنا۔
پنجاب سی ای آر ٹی کے قیام سے صوبے میں ڈیجیٹل سکیورٹی میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے اور سرکاری و نجی اداروں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت مزید مضبوط ہو جائے گی۔