بورے والا (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ( ر) راشد اقبال نے سیلاب کی موجودہ صورتحال اور ریسکیو آ پریشن کے اعداد و شمار جا ری کر دیے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کی تفصیلات شیئر کر دیں۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے میونسپل کارپوریشن دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور ریسکیو ا ٓ پریشن کی تفصیلات پر بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ 1لاکھ 20ہزارکیوسک سیلابی ریلے کی وجہ ساہوکا اور گردونواح کی 20بستیاں متاثر ہوئیں جن میں 28ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ سیلابی ریلے کی وجہ سے 24ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی متاثر ہو ئی 8ہزار سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا اور متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپس اور خیمہ بستیاں بھی قائم ہیں جہاں پر کھانے پینے ، میڈیکل اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور جانوروں کے لیے وسیع پیمانے پر چارہ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے گزشتہ روز متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا۔