ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا
اسلا م آباد(آئی این پی )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 27ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی اس معاملے پر مشاورت ہوئی تھی۔انہوں نے کہا ترمیم کے تمام پہلوں پر غور خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا، جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔بحیثیت امیر جے یو آئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے ارکان کو ہدایت نامہ جاری کیا۔