موسم کی تبدیلی کے ساتھ لاہور میں کارپوریٹ کرکٹ کی سرگرمیاں بھی شروع ہوگئی ہیں، جبکہ کارپوریٹ فرینڈز لیگ کے ساتھ پریمیئر سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
پریمیئر سپر لیگ میں شریک ٹیموں نے وارم اپ میچز کا آغاز کردیا ہے۔ جیلانی پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ڈی پی ایس، بینک اسلامی اور نیٹ سول کی ٹیمیں پریکٹس اور وارم اپ میچز میں مصروف ہیں۔پہلا وارم اپ میچ بینک اسلامی اور ڈی پی ایس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جبکہ پریمیئر سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔لیگ میں مختلف اداروں کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کے لیے ٹیموں نے اپنی تیاریوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔