کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز 8 ممالک میں انعقاد کے لیے تیار

کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز 8 ممالک میں انعقاد کے لیے تیار

کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 اگست سے ہوگا اور یہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

لیگ میں اس بار ایک اہم توسیع دیکھنے میں آئے گی، کیونکہ پہلی بار سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز کے تاریخی آرنوس ویل اسٹیڈیم میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے ساتھ سی پی ایل اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹھ ممالک میں منعقد ہوگی۔

ان ممالک میں شامل ہیں:
میں انٹیگوا، بارباڈوس، گیانا، جمیکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو شامل ہیں۔سی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو پیٹ رسل کے مطابق نئی وینیوز تک توسیع لیگ کے وژن کا حصہ ہے، جبکہ آرنوس ویل اسٹیڈیم کو ایک تاریخی اور شاندار مقام قرار دیا گیا ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد بین الاقوامی میچز ہو چکے ہیں۔اس سیزن میں ایک نیا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اور وہ ہے جمیکا کنگز مین کی صورت میں ساتویں ٹیم کی شمولیت۔پلے آف مرحلہ 16 سے 20 ستمبر تک بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا، جہاں ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن مرحلہ مکمل ہوگا۔