اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ مقرر کیے جانے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر فروخت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 220 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے کی شکایات ہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دہی 220 سے 240 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود بعض دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہریوں کے مطابق بازاروں میں مؤثر نگرانی اور پرائس چیکنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین سے مقررہ نرخ سے زیادہ وصولی کا سلسلہ روکا جا سکے۔