لہر اتھارٹی نے 22منصوبوں کیلئے 23ارب مانگ لئے

 شاہدرہ کمپلیکس کیلئے 13کروڑ ، پارکنگ کیلئے زیادہ فنڈز رکھے :سیکرٹری بلدیات 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لہر اتھارٹی کے 22منصوبوں کے بجٹ 26/27کیفنڈز تفصیلات سامنے آ گئیں۔ حکومت سے 23ارب روپے مانگ لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ تا اکبری گیٹ کی بحالی ایک ارب 54لاکھ کی رقم مانگی گئی، شاہدرہ کمپلیکس کی بحالی کے لئے 13 کروڑ فنڈز مانگے گئے ،لاہور قلعہ کے اضافی کاموں کی بحالی کیلئے دس کروڑ مانگے گئے، پرانی قلعہ بند دیوار کی بحالی کے لئے 30کروڑ روپے مانگ لئے گئے ،شالیمار باغ کی بحالی 20کروڑ کے فنڈز درکار انارکلی، جین مندر، پان گلی، بخشش مارکیٹ کی بحالی پر 50کروڑ روپے مانگے گئے ،پرانی سٹیم پمپ ہا ئوس کی بحالی ،پانی والا تالاب 6کروڑ کے فنڈز درکار ،ٹولنٹن مارکیٹ، مال روڈ کے پاس زیرِ زمین پارکنگ 20کروڑ کے فنڈز رمانگے گئے ۔سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ لہر اتھارٹی کیکل 22 منصوبے ہیں، ان میں سے زیرِ زمین آرکیڈپارکنگ کے 6 منصوبے سب سے زیادہ بجٹ رکھے گئے ہیں ،تعمیر و بحالی کی کچھ سکیمیں نئے بجٹ 2026 اور کچھ 2028 تک مکمل ہوں گی۔