ہائیکورٹ :وکلا کا سابق ایس ایچ اوسمیت 5 اہلکاروں پر تشدد

 ضمانتیں منسوخ، ملزموں کولے جاتے ہوئے مدعیوں کے وکلا کاحملہ 
 سکیورٹی نے ملزموں کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے وکیل کے بھائی کے قتل میں ملوث سابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد قصور حسن عمران سمیت پانچ سابق پولیس ملازمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں، ملزموں کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا نے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،ملزموں کو لے جاتے ہوئے مدعی پارٹی کے وکلا نے حملہ کردیا اور ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی، سکیورٹی حصار کے باوجود سابق سب انسپکٹر طارق پر مبینہ تشدد کیا گیا،وکیل نے مئوقف اپنایا کہ تفتیش میں پولیس ملازمین کو گناہگار قرار دیا گیا،دو ملزمان مفرور ہیں ،ہائیکورٹ سکیورٹی نے ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔