لاہورہائیکورٹ سے ضمانت خارج ‘وکلا ء کا ہتھکڑیاں لگے ایس ایچ او پر تشدد سکیورٹی اہلکاروں نے بچا لیا

بھاری پولیس سکیورٹی کے باوجود وکلا نے ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی،سکیورٹی حصار کے باوجود سابق سب انسپکٹر طارق پر تشدد کیا گیا
لاہور (آئی  این پی )  لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کے بھائی کے قتل میں ملوث ایس ایچ او ودیگر ملزمان کی ضمانت خارج کردی۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایس ایچ او للیانی حسن عمران ودیگر ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی، ملزم ایس ایچ او کی ضمانت خارج ہونے پر وکلا نے دھر لیا، بھاری پولیس سکیورٹی کے باوجود وکلا نے ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔ہائیکورٹ سکیورٹی ملزم ایس ایچ او کو چھڑا کر سیکیورٹی روم لے گئی جس پر وکلا کی بڑی تعداد احاطہ ہائیکورٹ میں جمع ہوگئی۔پولیس نے ملزمان کی ضمانت خارج ہوتے ہی ہتھکڑیاں لگا دیں، ہائیکورٹ سیکیورٹی نے ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں قتل کیس کے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ ،ملزمان کو لے جاتے ہوئے مدعی پارٹی کے وکلا نے مبینہ حملہ کردیااور ہائیکورٹ میں ہاتھا پائی ہوگئی،ملزمان اور وکلا کے درمیان مبینہ لڑائی کے باعث ہائیکورٹ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو مبینہ حملے سے بچا کر سیکیورٹی حصار میں باہر نکالا،ملزمان کو چرچ گیٹ کے راستے سکیورٹی حصار میں ہائیکورٹ سے روانہ کردیا گیا،سابق سب انسپکٹر طارق پیچھے رہ گئے،اور وکلا نے مبینہ تشددکانشانہ بنایا،سکیورٹی حصار کے باوجود سابق سب انسپکٹر طارق پر مبینہ تشدد کیا گیا۔