تلونڈی (نامہ نگار)پرانی غلہ منڈی میں پیرا فورس کے اہلکاروں اور تاجر میاں زاہد ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی،اہلکاروں نے مبینہ طور پر تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا ، عینی شاہدین کے مطابق تشدد کے باعث میاں زاہد ایڈووکیٹ بے ہوش ہو گئے، جس کے بعد انہیں سٹی تھانہ چونیاں کی حوالات میں بند کر دیا گیا،اطلاع ملتے ہی تاجر اور وکلا برادری کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور مین روڈ بلاک کر کے اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس کے خلاف شدید نعرے بازی کی،ٹریفک جام ہونیسے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔