لاہور: فرید کالونی میں کچرے کے ڈرم سے نومولود کی لاش برآمد

لاہور: فرید کالونی میں کچرے کے ڈرم سے نومولود کی لاش برآمد

لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کی فرید کالونی میں کچرے کے ڈرم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور نومولود کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔