غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے فرہاد کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے
لاہور(آئی این پی) سیشن عدالت نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کو مبینہ طور پر دھمکانے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس سی فرہاد کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد القدوس نے عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے انہیں آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے