حکومتی تاخیری حربوں پر سپر لانگ مارچ کا ملتان سے دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا
لاہور(آئی این پی )جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی، حکومت ایسا کرکے خود اپنی تباہی کو دعوت دے گی،آئین کے تحت ایسا اقدام اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی حق یا بنیاد موجود نہیں۔ایک انٹر ویو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان واپس آگئے ہیں، انہوں نے ہماری قیادت کو ٹیلیفون کرکے درخواست کی تھی کہ ان کی واپسی کا انتظار کیا جائے، وہ واپس آکر اس معاملے پر مکمل بات کریں گے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے اب وزیراعظم کی واپسی کے بعد کچھ وقت تو گزرے گا لیکن توقع ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اجلاس بلائیں گے تاکہ تمام معاملات پر بات ہوسکے عوام منتظر ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات پر جو لیوی بھتہ ہے، اس کا خاتمہ ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرے گی اور نہ لامحدود وقت تک انتظار کرے گی