سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے‘عمرہ کی مبارکباد دی
بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کی بھرپور کوشش کی، اب بھی کوششیں جاری رکھوں گا:سپیکر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومتی وفد کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کا مشورہ دے دیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے، ڈیڈ لاک پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کے درمیان ہوا جو بدقسمتی ہے۔ایاز صادق نے کہا بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کی بھرپور کوشش کی، اب بھی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، اپوزیشن سے فون پر بات ہوتی رہتی ہے اور اب بھی ہوتی رہتی ہے‘ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا تھا