ایم کیو ایم کے کارکنوں پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں: فاروق ستار

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر بزدلانہ حملہ شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں