دہشتگرد جہاں سے بھی آئے دہشتگرد ہی ہے، جب تک اندرونی نظام درست نہیں ہوتا، داخلی سکیورٹی کو خطرہ رہے گا، سب سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں
لیڈرشپ میں فیصلہ کرنے میں ڈریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، پنجاب سے ڈالہ کلچر کا خاتمہ کیا: وزیر اعلی کا لیڈرشپ کورس کے شرکا ء سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے دہشتگرد جہاں سے بھی آئے وہ دہشتگرد ہی ہے، اس کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتیپالیسی کا تسلسل نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا،گورننس، پرفارمنس اور انسٹیٹیوشن میں بہتری کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔لیڈرشپ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ سب سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، سرکاری افسر ایمانداری اور لگن سے کام کریں، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی خدمات بہتر بنانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں بھرپور جواب دیا، مسلح افواج دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں، دنیا میں پاکستان کا ایک نیا تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب تک اندرونی نظام درست نہیں ہوتا، داخلی سکیورٹی کو خطرہ رہے گا، سب سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں، کچھ چیزیں واضح ہیں جن پر توجہ دینی چاہئے، ہمارا زوال وہاں سے شروع ہوا جہاں ہمارا تسلسل ختم ہوا، پالیسی کا تسلسل نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔وزیر اعلی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ریاست کی عمل داری کو بحال کیا، دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کا حسن تباہ کر دیا، خیبرپختونخوا پہلے کیا کرتا تھا، اب دیکھ لیں، گورننس، پرفارمنس اور انسٹیٹیوشن میں بہتری کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پنجاب سے ڈالہ کلچر کا خاتمہ کیا، صوبے میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، لیکن جب ہمسایہ ملک اپنی سرزمین اور آپ کی سرزمین کو آپ کے خلاف استعمال کرے تو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مختلف مائنڈ سیٹ ہے، پنجاب میں آج بھی دہشتگردی ویسے نظر نہیں آتی ہے، پنجاب نے اپنے سکیورٹی ادارے مضبوط بنائے، ان کی نگرانی ہو رہی ہے، کوئی بھی دعوی نہیں کر سکتا، کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوئی بھی اصلاحات کی جاتی ہیں ان کی آئیڈیالوجی بیان کرنا ضروری ہے، سی ٹی ڈی پنجاب جیسے کام کر رہی ہے، آئی جیز کے ساتھ میں باقاعدگی سے میٹنگز کرتی ہوں، لوگ کہتے ہیں یہ کام سی ایم کا نہیں ہے، میرے لئے کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔انہوں نے کہا میں ٹاپ لیول کی فیصلہ سازی کرتی ہوں، لیڈرشپ میں فیصلہ کرنے میں ڈریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا‘انہوں نے کہا جو جہاز خریدا گیا ہے وہ مریم نواز کا نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا ہے‘دوسرے ممالک کے دوروں پر بائیک پر تو نہیںجاسکتی