لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی اور چارجر نہیں ہے، یہ سہولیات عوام کی گاڑیوں میں لگائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے اور یہاں خدمات کے آثار ہر جگہ نظر آتے ہیں۔ میانوالی میں بس سسٹم نہیں تھا، لیکن دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آئیں گی، جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور قصور ڈویژن میں ملا کر 500 بسیں چلیں گی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں دی جانے والی سہولیات کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا ہے۔ معذور افراد کے لیے گرین بس پر وہیل چیئر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پورے صوبے کی ترقی ان کا مشن ہے۔