رحیم یار خان میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو ڈیجیٹل تحفہ دیتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر فری وائی فائی زونز قائم کر دیے، جس سے طلباء، شہریوں اور سیاحوں کو فوری انٹرنیٹ رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
کہاں کہاں دستیاب ہے فری وائی فائی؟
رحیم یار خان میں انٹرنیٹ کی یہ سہولت درج ذیل مقامات پر فراہم کی گئی ہے:
اڈا خانپور
سٹی پل
سکول بازار
ریلوے اسٹیشن
جیل چوک
ہسپتال چوک
دڑھی سانگھی سے چک 72 این پی تک
اب جہاں سگنل ملے، بس موبائل نکالیں، وائی فائی آن کریں اور جُڑ جائیں!
شہریوں کا ردِ عمل:
شہریوں کا کہنا ہے کہ:"یہ اقدام واقعی زندگی کو آسان بناتا ہے، خاص طور پر طلباء اور کم آمدنی والے افراد کے لیے یہ ایک بہترین سہولت ہے۔"
ڈیجیٹل پنجاب کی طرف ایک اور قدم
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اس پراجیکٹ کو "ڈیجیٹل پنجاب، روشن پاکستان" کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کو ہر شہری تک پہنچانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کو عوامی فلاح کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔