سی ایم پنجاب نے فری وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا

سی ایم پنجاب نے فری وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200 سے بڑھا کر 230 کر دیے گئے ہیں اور لاہور میں وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔پنجاب کے دیگر 11 اضلاع میں بھی 300 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔ لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں سروس دستیاب ہے۔

 اس کے علاوہ ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق، فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار جلد پنجاب بھر تک پھیلایا جائے گا۔ اب تک 17.70 ملین سے زائد صارفین نے 438 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔