کوئٹہ: ایف سی ہیڈکوارٹر حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کی شناخت، 5 ہلاک

کوئٹہ: ایف سی ہیڈکوارٹر حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کی شناخت، 5 ہلاک

کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق نادرا نے فنگر پرنٹس کے ذریعے ایک دہشت گرد کو میرئی اڈہ اور دوسرے کو چاغی سے تعلق رکھنے والا قرار دیا۔30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر حملہ آور نے ایف سی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جھڑپ میں 12 شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔خودکش حملہ آوروں کے دیگر اعضاء فرانزک کے لیے پنجاب بھیج دیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔