غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں مزید 22 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 3 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی افواج نے شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 66,225 افراد شہید اور 1,68,938 زخمی ہو چکے ہیں۔