کراچی: لانڈھی میں لڑکی کی خودکشی، لاش گھر سے برآمد

کراچی: لانڈھی میں لڑکی کی خودکشی، لاش گھر سے برآمد

لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

 جناح اسپتال منتقل کی گئی لاش کی شناخت ماریہ دختر دلبر کے طور پر ہوئی۔قائد آباد تھانے کے ایس ایچ او عنایت اللہ کے مطابق اہلخانہ کے مطابق لڑکی نے گھریلو تنازع کے باعث خودکشی کی، تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کروا کر موت کی حتمی وجہ معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔