کویت کی مینا الاحمدی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، کئی یونٹس میں آگ لگ گئی

کویت کی مینا الاحمدی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، کئی یونٹس میں آگ لگ گئی

کویت کی بڑی آئل ریفائنری مینا الاحمدی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ریفائنری کے متعدد آپریشنل یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی۔

 کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق حملے کے فوراً بعد ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حملے سے ریفائنری کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کے اہم توانائی اور انفرااسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایندھن ذخیرہ کرنے والے یونٹس میں آگ لگ گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔