پنجاب: انسداد منشیات آپریشنز، 126 ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے اڈوں پر 210 چھاپے ،46کلو چرس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے اڈوں پر 210 چھاپے مارے گئے اور 126 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 46 کلو گرام چرس، 4 کلو گرام آئس، 12 کلو گرام ہیروئن اور 1241 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی لائی جائے۔