پی ہوٹا کے ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 40ہزار منظور

سکن بنکس،سکن گرافٹنگ اور آئی بنکس کو ریگولیٹ کرنیکی بھی منظوری
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 36واں اجلاس منعقدہوا۔ ویڈیولنک کے ذریعے سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز، ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرفیصل سعودڈار،پروفیسرغیاث الدین نبی طیب اور ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی سے یاسرخان نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔ اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو مختلف پوسٹوں کی ریوائزڈ جاب سپسفکیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران حکومت پنجاب کے قوانین کے مطابق پی ہوٹا کے ملازمین کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 40ہزارروپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی اوراجلاس کے دوران پنجاب میں سکن بنکس،سکن گرافٹنگ اور آئی بنکس کو ریگولیٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے