مضبوط خاندان کی تشکیل کیلئے کم ازکم 3 بچوں کا ہونا ضروری ہے: ترک صدر

شرح پیدائش میں مسلسل کمی سے  ملک کو مستقبل میں آبادی کے سنگین بحران کا سامنا ہوسکتا ہے :رجب طیب ادوان 
ا ستنبول (آئی این پی )ترک صدر  رجب  طیب اردوان  نے ترکیے کی  آبادی میں اضافے کی ضرورت  پر  زور دیتے ہوئے  خبردار کیا ہے کہ  شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث ملک کو مستقبل میں آبادی کے سنگین بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  استنبول میں ایک تقریب کے دوران فنکاروں اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نیک ہا کہ ترک معاشرے کو  آبادی میں کمی کے رجحان کو  پلٹنے کے لیے اپنا کردار  ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے خود کو 9 بچوں کا نانا دادا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندانوں کی تشکیل کے لیے کم از کم 3 بچوں کا ہونا نہایت ضروری ہے