کم از کم اجرت 40ہزار نہ ملنے پر لاکھوں ملازمین مایوسی کاشکار

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کے حکم کے باوجود لاہور کی اتھارٹیز نے تنخواہیں نہیں بڑھائیں۔ سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ چالیس ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے باوجود ملازمین کو پرانی شرح سے تنخواہیں دی گئیں۔لاکھوں ملازمین مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ چالیس ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا، مگر لاہور کی اتھارٹیز اور ایجنسیاں حکم پر عملدرآمد نہ کر سکیں۔نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں تنخواہیں گزشتہ سال کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہی دی گئیں۔