لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈینگی بخار کے 38 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 15 ،سمن آباد زون سے 5 ، نشتر اور راوی زون سے 4، 4 ،کینٹ اور گلبرگ زون میں 3، 3 مریضوں کی تصدیق ہوئی، داتا گنج بخش زون سے 2 اور عزیز بھٹی و شالامار زون سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت نیگھروں اور اردگرد کے مقامات پر پانی کھڑا نہ ہونے دینے کی ہدایت کی۔