راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار 568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں