عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ پہنچنے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا" کو روکنے کے لیے کچھ کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلوٹیلا کے ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری جہازوں نے اسے گھیر لیا اور دو مرکزی کشتیوں کے کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیے۔اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے اس اقدام کو مظالم اور نسل کشی کے مترادف قرار دیا، جبکہ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ پُرامن امدادی مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔