اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی وزیر خارجہ کا تصدیقی بیان

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی وزیر خارجہ کا تصدیقی بیان

اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو روک کر انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہیں اشدود بندرگاہ منتقل کر کے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اسرائیلی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عملے پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب، حماس نے کارروائی کو بحری قزاقی اور دہشت گردی قرار دیا اور عالمی برادری سے کارکنوں اور امدادی جہازوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔