ویب ڈیسک: لاہور میں فضائی آلودگی کے معیار کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق آج شہر میں فضائی آلودگی کا اوسط معیار (AQI) 156 رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر میں مختلف اوقات میں اے کیو آئی کی سطح میں رد و بدل متوقع ہے۔ رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک یہ سطح 150 سے 185 کے درمیان، صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 115 سے 150 کے درمیان جبکہ شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک 145 سے 180 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی، ہوا کے دباؤ اور سمت میں تبدیلیاں فضائی آلودگی کی شدت پر براہِ راست اثر ڈالتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان عوامل کی وجہ سے سموگ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔