ویب ڈیسک: ڈائریکٹر کلائمٹ ایکشن سینٹر یاسر حسین نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہر سال ایک لاکھ افراد کی ہلاکت ہوتی ہے اور پاکستانیوں کی اوسط عمر میں چار سال کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں اسموگ کے بڑے عوامل میں شامل ہیں، خاص طور پر کراچی اور لاہور میں ان گاڑیوں کی بڑی تعداد آلودگی کا باعث بن رہی ہے، کراچی میں اسموگ کی شدت ساٹھ فیصد اور لاہور میں اسی فیصد تک پہنچ چکی ہے۔یاسر حسین نے مزید کہا کہ عارضی گرین لاک ڈاؤن فضائی آلودگی کے بحران کا مستقل حل نہیں ہے۔ انہوں نے اسموگ کی شدت میں کمی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو ناگزیر قرار دیا۔