مظاہرین نے "گو بیک انڈین میڈیا" اور دیگر بھارت مخالف نعرے لگائے
کٹھمنڈو(آئی این پی )نیپال میں جین زی احتجاج کی جانبدارانہ اور من پسند رپورٹنگ کرنے پر بھارتی میڈیا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا، جو بھارتی رپورٹر جہاں دکھائی دیا، نیپالی نوجوانوں نے اسے بے عزتی کرکے بھگا دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال میں گزشتہ دنوں حکومت مخالف مظاہروں نے نہ صرف وزیراعظم کے پی شرما اولی کو استعفے پر مجبورکیا ہے بلکہ اس دوران بھارتی میڈیا کے خلاف نیپال کے نوجوانوں کا شدید ردعمل بھی دیکھنے میں آیا۔رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کو کٹھمنڈو میں جاری مظاہروں کی کوریج کرنے والیب ھارتی رپورٹر اور کیمرہ مین کو مظاہرین نے گھیر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے "گو بیک انڈین میڈیا" اور دیگر بھارت مخالف نعرے لگائے۔ صورتحال اس وقت بگڑی جب بعض بھارتی رپورٹرز پر تشدد بھی کیا گیا اور انہیں دھکے بھی دئیے۔تاہم پولیس نے مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کیا۔بھارتی میڈیا کی کوریج میں رکاوٹ ڈالنے کخیلئے احتجاج کرنے والوں نے کیمرے کے سامنے آ کر برتن بجائے، ڈانس کیا اور جو بھارتی رپورٹر جہاں پر دکھائی دیا، نیپالی نوجوانوں نے بے عزتی کرکے اسے وہاں سے بھگا دیا۔