پنجاب میں بہترین کام کرنے پر’’ہسپتال آف دی منتھ‘‘کا اعزاز ملے گا مریم نواز

پنجاب میں 300مریم نواز رورل ہیلتھ سنٹرز کو مکمل ہسپتالوں میںبدلیں گے ،911کلینک آن ویل میں 3کروڑ مریض مستفید ہوں گے
ناقص کارکردگی اورفرائض سے غفلت پر 4ہسپتالوں کے ایم ایس فوری طورپر تبدیل کرنے  اور ہرضلع میں نئی سٹی سکین مشین مہیا کرنے کا حکم
معلومات کی بھرمار کے موجود ہ دور میںآج بھی اخبارات اطلاعات کا مستند ذریعہ ہیں:وزیراعلی کا  ریڈرشپ ڈے پرخصوصی پیغام
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کلینک آن ویل پراجیکٹ نے تاریخ رقم کردی۔مختصرمدت میں صرف911کلینک آن ویل میں 3کروڑ مریض مستفیدہوئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا۔جس میںپنجاب میں 300مریم نواز ہاسپٹل (رورل ہیلتھ سنٹر) کو مکمل ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کلینک آن ویل کے لئے  ڈیجیٹل میڈیکل باکس متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ڈیجیٹل میڈیکل باکس میں الٹرا سائونڈ،بلڈ شوگر،سی بی سی اورای سی جی کی جاسکے گی۔۔ڈیجیٹل میڈیکل باکس سے کیمرہ منسلک کرکے ٹیلی کانفرنس بھی ہوسکے گی۔اسی طرح موبائل سے لنک ہونیوالی سمارٹ الٹرا سائونڈ ڈیوائس بھی متعارف کرائی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں بہترین کام کرنے پر’’ہسپتال آف دی منتھ‘‘کا اعزاز ملے گا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ناقص کارکردگی اورفرائض سے غفلت پر 4ہسپتالوں کے ایم ایس فوری طورپر تبدیل کرنے اور ہنگامی صورتحال کیلئے ڈاکٹرز اورایم ایس کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور پارکنگ کے امور بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 40ہزار سے زائد ڈاکٹرز اورالائیڈ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی کی جا چکی ہے۔ 2524ڈاکٹرز،2482ویمن میڈیکل آفیسر،408کنسلٹنٹ،32کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔7572ایل ایچ وی، 5048سپورٹ سٹاف بھی پنجاب کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جا چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع میں نئی سٹی سکین مشین مہیا کرنے ، موسمی اورعام امراض کیلئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنے کاحکم دیا۔ مریض ٹیلی میڈیسن سنٹر پر موجود ڈاکٹرسے ویڈیوکال پر مشاورت کرسکے گا۔ٹیلی میڈیسن سنٹر سے مریض کو متعلقہ ہسپتال اوروارڈ میں ریفر کیا جائے گا۔ٹیلی میڈیسن سنٹر ہی مریض کو متعلقہ وارڈیا لیب وغیرہ سے ٹائم لے کردے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مریض کے معیاری علاج کے تجزئیے کیلئے کلینک کوالٹی کنٹرول آفیسر تعینات کیا جائے گا۔پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس قائم،ہر ہسپتال کی 24گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے مطالعہ اخبارات کے حوالے سے ریڈرشپ ڈے پرخصوصی پیغام کے موقع پر پرنٹ میڈیاسے وابستہ صحافیوں اورآل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی اورپرنٹ میڈیا سے متعلقہ تمام تنظیموں کے عہدیداروں اورارکان کو بھی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اخبارات کے قارئین کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اخبار معلومات کی بھرمار کے موجود ہ دور میں بھی اطلاعات کا مستند ذریعہ ہے۔اخبارات میں ایڈیٹوریل چیک کے ذریعے غلط اورگمراہ کن معلومات کو روکنا قابل تحسین و تقلید ہے۔اخبارات نے ہر دور میں شعور وآگاہی اوررائے عامہ کی صحیح سمت میں رہنمائی کیلئے اہم کردارادا کیا