کراچی:بی آر ٹی ریڈلائن منصوبہ‘ حادثے میں آنکھ ضائع ہونے پر شہری کا 17 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (آئی این پی)کراچی کی سول عدالت میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے دوران حادثے میں آنکھ ضائع ہونے پر 17 کروڑ 87 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا۔سینیئر سول جج شرقی کی عدالت میں بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے کے دوران انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شہری کی آنکھ ضائع ہونے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کانٹریکٹر کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا گیا